QR CodeQR Code

جرمنی میں عام انتخابات آج ہوں گے

26 Sep 2021 09:15

سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی اور کرسچن ڈیموکریٹ یونین کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 6 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جرمنی میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو گی، سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی اور کرسچن ڈیموکریٹ یونین کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 6 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ صبح 11 بجے شروع ہو کر رات 9 بجے ختم ہو گی۔ سروے رپورٹس کے مطابق اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے، جرمنی کا اگلا چانسلر کون ہو گا، صورتحال واضح نہیں ہے۔ علاوہ ازیں جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے 16 سال بعد دوبارہ انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 955792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955792/جرمنی-میں-عام-انتخابات-ا-ج-ہوں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org