0
Sunday 26 Sep 2021 09:28

طالبان نے خواتین کے ٹی وی چینل کی بندش کا حکم دے دیا

طالبان نے خواتین کے ٹی وی چینل کی بندش کا حکم دے دیا
اسلام ٹائمز۔ کابل میں خواتین کے لیے مخصوص ٹی وی چینل کو بندکرنےکے احکامات کے بعد چینل کے لیے آخری اسائنمنٹ کور کرتی خاتون رپورٹر آبدیدہ ہو گئیں۔زرائع کے مطابق افغان رپورٹر زہرہ کا کہنا ہےکہ صحافت میں10 سال معاشرے کے تلخ رویے کاسامنا کیا، لیکن آج کی صورت حال مختلف ہے۔ خیال رہے کہ چند سال قبل افغانستان میں خواتین کے لیے ٹی وی چینل زان لانچ کیا گیا تھا جو کہ خواتین کے مسائل سے متعلق موضوعات پر ہی رپورٹس نشر کرتا تھا اور اس میں کام کرنے والوں کی اکثریت خواتین کی ہی تھی۔ گزشتہ ماہ اگست میں کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے سرکاری اور نجی دفاتر میں خواتین ورکر نے جانا چھوڑ دیا تھا، ابتدا میں افغانستان کے معروف ٹی وی چینل طلوع نیوز نے اپنی نشریات بند کردی تھیں تاہم بعد ازاں خواتین اینکر کے ساتھ نشریات کا دوبارہ آغاز کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 955793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش