QR CodeQR Code

لاہور میں کالعدم تنظیموں کی وال چاکنگ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

26 Sep 2021 09:35

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ پولیس گشت کے سلسلہ میں ساٹھ فٹ روڈ پر موجود تھی کہ اسی دوران گندے نالے کی دیوار پر ٹی ٹی پی، بی ایل اے، تحریک طالبان کے نام سے کی گئی وال چاکنگ دیکھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں کالعدم تنظیموں کے نام کی وال چاکنگ ہونے پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے۔ وال چاکنگ کا مقدمہ سب انسپکٹر خادم حسین شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ پولیس گشت کے سلسلہ میں ساٹھ فٹ روڈ پر موجود تھی کہ اسی دوران گندے نالے کی دیوار پر ٹی ٹی پی، بی ایل اے، تحریک طالبان کے نام سے کی گئی وال چاکنگ دیکھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وال چاکنگ مٹانے کے بعد ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد تلاش کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 955794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955794/لاہور-میں-کالعدم-تنظیموں-کی-وال-چاکنگ-پولیس-نے-مقدمہ-درج-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org