0
Sunday 26 Sep 2021 19:06

وحدت کے فروغ سے ہی ملی بقاء ممکن ہے، علامہ جواد نقوی

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ سے اصغریہ آرگنائزیشن اور اصغریہ سٹوڈنٹس کے رہنماوں کی ملاقات
وحدت کے فروغ سے ہی ملی بقاء ممکن ہے، علامہ جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی سے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد کامران رضا اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ثقلین علی جعفری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ملاقات کی۔ رہنماوں کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور مسجد بیت العتیق کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ ملی مفاد کیلئے قومی تنظیموں کو متحد ہو کر چلنا ہوگا، وحدت کے فروغ سے ہی ملی بقاء ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تنظیموں کے بت بنا کر پوجنے کی بجائے قومی مفاد دیکھنا چاہیئے اور قوم ہی ترجیح ہونی چاہیئے۔

علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ قومی تنظیمیں اپنے اپنے پلیٹ فارم پر رہ کر بھی باہمی اتحاد سے اچھے نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں، نوجوانوں کی دینی خطوط پر تربیت دراصل قوم کی تربیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں قوم کی ذمہ داری نوجوانوں نے ہی سنبھالنی ہے، اس لئے نوجوانوں کو اپنی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ تنظیمیں بھی خالص دینی اقدار کی پیروی کریں اور شخصیت پرستی سے دور رہیں۔
خبر کا کوڈ : 955795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش