QR CodeQR Code

امریکا، ٹرین حادثے میں 3 افراد ہلاک، 50 زخمی

26 Sep 2021 09:58

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرین میں عملے کے 16 ارکان سمیت کم از کم 146 افراد سوار تھے۔ 


اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ریاست مونٹانا میں ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرین میں عملے کے 16 ارکان سمیت کم از کم 146 افراد سوار تھے۔ امریکی حکام کے مطابق ٹرین میں پھنسے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ فوری طور پر ٹرین حادثے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 955796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955796/امریکا-ٹرین-حادثے-میں-3-افراد-ہلاک-50-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org