QR CodeQR Code

مستونگ میں فورسز کی کارروائی

26 Sep 2021 11:15

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی ہے جو فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مستونگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کانک میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی ہے جو فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔


خبر کا کوڈ: 955800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955800/مستونگ-میں-فورسز-کی-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org