0
Sunday 26 Sep 2021 12:55

بلوچستان، بم حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید

بلوچستان، بم حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر ہونے والے بم کے حملے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف سی کی گاڑی کو سفر باش کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ ایف سی اہلکار اپنی گشت کی ڈیوٹی پر مامور تھے اور جب ان کی گاڑی سفر باش کے علاقے میں پہنچی اس دوران پہلے سے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید اور دو افسران زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوع پہنچیں اور شہیدوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حسین رحمت، محمد سلیم، ماجد فرید اور ذاکر کے نام سے ہوئیں جبکہ زخمیوں میں کیپٹن اویس اور لفٹیننٹ لقمان شامل ہیں۔ یاد رہے جمعہ کو ضلع آواران میں ہونے والے حملے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور رواں برس شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 955814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش