0
Sunday 26 Sep 2021 13:10

لاہور، عرس داتا دربار کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

لاہور، عرس داتا دربار کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے معروف صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ عرس کی تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی سے ہوا، صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سید سعید الحسن شاہ اور ڈی جی اوقاف سمیت دیگر نے رسم چادر پوشی میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، امن و امان، کشمیر و فلسطین کی آزادی اور کورونا وبا سے نجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ٹریفک پولیس نے متبادل راستے فراہم کرنے سمیت ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے انتظامات کر رکھے ہیں جبکہ بھاٹی سے ٹیکسالی گیٹ تک گرین بیلٹ اور پارک میں زائرین کیلئے شامیانے لگا دئیے گئے ہیں۔ دربار پر آنیوالے زائرین کیلئے ویکسی نیشن سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جبکہ 3 روزہ تقریبات میں زائرین کیلئے لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ دربار کے سامنے دودھ کی سبیل لگائی گئی ہے جس کیلئے لاہور بھر کے گوالوں نے مفت دودھ فراہم کیا ہے۔ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جامہ تلاشی کے بعد ہی زائرین کو دربار میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 955818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش