QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

26 Sep 2021 13:27

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 955820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955820/شمالی-وزیرستان-میں-فورسز-کا-آپریشن-ایک-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org