QR CodeQR Code

کوئٹہ، احتجاج کرنیوالی طالبہ جانبحق، پولیس پر الزام

26 Sep 2021 17:27

بی ایس او کے نمائندے کے مطابق یہ ایک نیچرل ڈیتھ تھی، جبکہ بعض طلباء کا دعویٰ ہے کہ احتجاج کے دوران خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جن میں ہانی بلوچ بھی شامل تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے دوران آنسو گیس سے طبیعت خراب ہونے کے بعد بی ایس او کی خاتون کارکن انتقال کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی فعال کارکن ہانی بلوچ دیگر طلباء کی طرح میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کر رہی تھی۔ پولیس نے طلباء پر لاٹھی چارج کے دوران آنسو گیس کا استعمال کیا، جس سے ہانی بلوچ کی طبیعت خراب ہوگئی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد میں وہ انتقال کر گئی۔ بی ایس او کے نمائندے کے مطابق یہ ایک نیچرل ڈیتھ تھی، جبکہ بعض طلباء کا دعویٰ ہے کہ احتجاج کے دوران خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جن میں ہانی بلوچ بھی شامل تھی۔


خبر کا کوڈ: 955864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955864/کوئٹہ-احتجاج-کرنیوالی-طالبہ-جانبحق-پولیس-پر-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org