QR CodeQR Code

گوادر، بانی پاکستان کا مجسمہ دستی بم سے منہدم

26 Sep 2021 17:40

لیویز کنٹرول روم کے مطابق مجسمہ گوادر کی میرین ڈرائیو پر نصب تھا، جس پر دستی بم حملہ کیا گیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کا مجسمہ منہدم ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ شرپسند عناصر نے گوادر میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو دستی بم کا نشانہ بنایا ہے۔ گوادر میں قائم لیویز کنٹرول روم کے مطابق بانی پاکستان کا مجسمہ گوادر کی میرین ڈرائیو پر نصب تھا، جس پر آج نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم سے حملہ کیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کا مجسمہ منہدم ہوگیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ تاحال کسی بھی کالعدم تنظیم کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 955865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955865/گوادر-بانی-پاکستان-کا-مجسمہ-دستی-بم-سے-منہدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org