QR CodeQR Code

کراچی، سانحہ مہران ٹاؤن کے بعد غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بڑا ایکشن

26 Sep 2021 18:28

کے ڈی اے نے 1401 پلاٹس مالکان کو خطوط جاری کر دیئے، جس میں کہا گیا ہے کہ الاٹیز اصل دستاویزات کیساتھ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش ہوں۔ کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ قوانین پر عمل نہ کرنے پر تعمیرات کو گرا دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری سانحے کے بعد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کورنگی مہران ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ کے ڈی اے نے 1401 پلاٹس مالکان کو خطوط جاری کر دیئے، جس میں کہا گیا ہے کہ الاٹیز اصل دستاویزات کے ساتھ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش ہوں۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ قوانین پر عمل نہ کرنے پر تعمیرات کو گرا دیا جائے گا۔ محکمہ کے ڈی اے نے اشتہارات کے ذریعے بھی الاٹیز کو آگاہ کر دیا ہے۔ سانحہ مہران ٹاؤن کے بعد کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اس ضمن میں حتمی فہرست جاری کر دی۔ واضح رہے کہ سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کے 25 دن بعد کارروائی تشہیری مہم تک محدود ہے، کے ڈی اے پلاٹس کی واگزاری کے لیے ٹھوس اقدام میں اب بھی ناکام ہے، مہران ٹاون اوورسیز اسکیم پر بڑے پیمانے پر مافیا قابض ہے۔


خبر کا کوڈ: 955867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955867/کراچی-سانحہ-مہران-ٹاؤن-کے-بعد-غیر-قانونی-تعمیرات-کیخلاف-بڑا-ایکشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org