QR CodeQR Code

کشمیریوں کے چھینے گئے آئینی حقوق بحال کئے جائیں، حکیم یاسین

26 Sep 2021 21:34

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حکیم محمد یاسین نے مودی حکومت سے تلقین کی کہ وہ کشمیر کے لوگوں کو مین سٹریم کے نزدیک لانے کیلئے انکی اُمنگوں و آرزوں کو پورا کرنے میں کو دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ نے جموں کشمیر کا ریاستی تشخص فوراً بحال کرنے اور 5 اگست 2019ء کو لئے گئے فیصلوں کو فوری طور منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے ہی جموں کشمیر کے لوگوں کو اعتماد و بھروسہ بحال کیا جاسکتا ہے۔ ایک بیان کے مطابق پارنیو خان صاحب میں پارٹی کنونشن میں پاس کی گئی ایک قرارداد میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کے احساسات اور جذبات کی قدر کریں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا اور اسمبلی انتخابات کا انعقاد امن و استحکام بحال کرنے کے لئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔

قرارداد کے ذریعے بھارتی حکومت پر زور دیا گیا کہ نالہ شالی گنگا اور سکھناگ پر پہلے ہی منظور کئے گئے دو منی بجلی گھروں کی تعمیر پر سرعت سے کام شروع کیا جائے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حکیم محمد یاسین نے مودی حکومت سے تلقین کی کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مین سٹریم کے نزدیک لانے کے لئے ان کی اُمنگوں و آرزوں کو پورا کرنے میں کو دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے اپنے حقیر سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ وقت وقت پر وعدہ خلافیاں کیں جس کی وجہ سے وہ ملک کی قیادت سے بد دل اور بدظن ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 955875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955875/کشمیریوں-کے-چھینے-گئے-ا-ئینی-حقوق-بحال-کئے-جائیں-حکیم-یاسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org