0
Sunday 26 Sep 2021 20:56

بھارت، کورونا کے نئے کیسز میں کمی کے باوجود مسلسل دوسرے دن ایکٹو کیسز میں اضافہ

بھارت، کورونا کے نئے کیسز میں کمی کے باوجود مسلسل دوسرے دن ایکٹو کیسز میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں کمی کے باوجود صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم رہنے سے ایکٹو کیسز میں دو ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا۔ دریں اثنا بھارت میں ہفتے کے روز 68 لاکھ 42 ہزار 786 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 85 کروڑ 60 لاکھ 81 ہزار 527 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 28326 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 36 لاکھ 52 ہزار 745 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا 26،032 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 29 لاکھ 02 ہزار 351 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2034 بڑھ کر تین لاکھ تین ہزار 476 ہوگئے ہیں۔ وہیں 260 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 446918 ہوگئی ہے۔ بھارت میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.78 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 0.90 ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر مستحکم ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ ابھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 2309 ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس سے ان کی تعداد اب بڑھ کر 165727 ہوگئی ہے۔

وہیں 14242 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4423772 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 120 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24438 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 505 کم ہوکر 41550 رہ گئے ہیں جبکہ 58 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138834 ہوگئی ہے۔ وہیں 3723 لوگوں کے صحتیاب ہونے سےکورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 6360735 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 955877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش