0
Sunday 26 Sep 2021 19:55

عوامی حکمران مسائل کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کرتے، ملک سکندر ایڈووکیٹ

عوامی حکمران مسائل کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کرتے، ملک سکندر ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد ملک سکندر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے آن لائن انٹری ٹیسٹ دینے والے طلباء و طالبات کے پرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج، تشدد و گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام، طلباء و تعلیم دشمن حکومت کی جانب سے صوبے میں تعلیم کے شعبے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی ہے۔ جام کمال کے احکامات پر پرامن طلباء و طالبات پر رات کے اندھیرے میں تشدد اور گرفتاریاں قابل افسوس ہیں۔ حکمران عوام سے جمہوری حق بھی چھین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے طلباء پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، پھر انہیں گرفتار کرکے ان پر ایف آئی آر درج کر لی گئی اور پھر وزیراعلیٰ ہی کے احکامات پر ایف آئی آر واپس لے کر یہ اعتراف کہ طلباء و طالبات کے معاملے کو بہتر انداز میں نہیں نمٹایا گیا، حکمرانوں کی اصل غفلت، نااہلی اور ناکامی واضح کرتی ہے۔ متحدہ اپوزیشن گذشتہ تین سالوں سے نااہل و ناکام وزیراعلیٰ کی جانب سے ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں کو آشکار کرتی آرہی ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی پاکستان میڈیکل کمیشن کے ٹیسٹ کے طریقہ کار کے خلاف طلباء و طالبات سراپا احتجاج ہیں، لیکن وہاں کسی بھی طالب علم پر تشدد نہیں کیا گیا، جبکہ ہمارے نااہل حکمران ہر مسئلے کا حل تشدد، لاٹھی چارج اور ڈنڈے میں ڈھونڈ رہے ہیں، عوامی حکمران قطعاً مسائل کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کرتے۔
خبر کا کوڈ : 955879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش