0
Sunday 26 Sep 2021 23:28

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا، شہری خوف و ہراس کا شکار ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ سوات سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 170 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقامی افراد گھروں سے باہر نکل آئے، آخری اطلاعات تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 14 تاریخ کو بھی سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 جبکہ گہرائی 150 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 955891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش