QR CodeQR Code

منظم طریقے سے سندھ کا تاثر تباہ کرنے کی سازش کو بخوبی سمجھتا ہوں، بلاول بھٹو

26 Sep 2021 23:30

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ناصر شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو محکمہ بلدیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حل ہوتے ہوئے بلدیاتی مسائل کی آڑ لے کر منظم طریقے سے سندھ کا تاثر تباہ کرنے کی سازش کو بخوبی سمجھتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ناصر شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو محکمہ بلدیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی دوسری تمام صوبائی حکومتوں سے بہتر ہے، روشنیوں کے شہر کی رونقیں جیالوں نے بحال کی ہیں، ہم کارکردگی سے اپنا لوہا منواتے رہیں گے۔ انہوں نے وزیر بلدیات سندھ کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔


خبر کا کوڈ: 955892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955892/منظم-طریقے-سے-سندھ-کا-تاثر-تباہ-کرنے-کی-سازش-کو-بخوبی-سمجھتا-ہوں-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org