QR CodeQR Code

قرآن و سنت کیخلاف قانون سازی مسلمانان پاکستان کبھی بھی قبول نہیں کرینگے، علامہ شاہ عبدالحق قادری 

26 Sep 2021 23:39

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر نے کہا کہ ایک سازش کے تحت دین دار طبقے کو سیاست سے دور کیا گیا، تاکہ سیکولر و لبرل گروہ کی دکان داریاں چلتی رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے خلاف کسی بھی قسم کی قانون سازی مسلمانان پاکستان کبھی بھی قبول نہیں کریں گے، اسلام قبول کرنے کیلئے عمر کی قطعاً کوئی حَد نہیں، مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے وال خود اسلام کے خلاف قانون سازی میں مصروف ہو جاتے ہیں، اس طرح کے قوانین کا نفاذ مغربی آقاﺅں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے زیر اہتمام علماء و مشائخ کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ جلوس و جلسہ عید میلاد النبی (ص) کا انعقاد اور اس میں شرکت ہمارا دینی شعار ہے، میلاد منانے والوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کے خلاف سیکولر عناصر کی سازشوں کا مقابلہ کرنا بھی از حد ضروری ہے، ایک سازش کے تحت دین دار طبقے کو سیاست سے دور کیا گیا، تاکہ سیکولر و لبرل گروہ کی دکان داریاں چلتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کی علمی بحث کو عوامی بحث بنانے سے بچنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 955893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955893/قرآن-سنت-کیخلاف-قانون-سازی-مسلمانان-پاکستان-کبھی-بھی-قبول-نہیں-کرینگے-علامہ-شاہ-عبدالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org