QR CodeQR Code

کراچی کے لئے بہت خوشخبریاں آرہی ہیں، گورنر سندھ

26 Sep 2021 23:44

ایک بیان میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کل کے سی آر کا سنگ بنیاد رکھنے آرہے ہیں مستقبل میں کے فور منصوبے پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہر قائد کی عوام کو اگلے دس دنوں میں گرین لائن بسز کو چلانے کی نوید سنا دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے شجر کاری سے متعلق کہا گیا ہے کہ درخت لگانا بہت آسان کام ہے مگر درخت کی دیکھ بھال کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسماعیلی کمیونٹی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے دس لاکھ درخت لگا رہی ہے۔ گورنر سندھ نے کراچی والوں کو کئی خوشخبریاں ملنے کی نوید سنائی اور کہا کہ گرین لائن بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں اور اگلے دس دنوں میں گرین لائن بسز کو چلانا شروع کردیں گے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کل کے سی آر کا سنگ بنیاد رکھنے آرہے ہیں مستقبل میں کے فور منصوبے پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 955894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955894/کراچی-کے-لئے-بہت-خوشخبریاں-آرہی-ہیں-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org