0
Monday 27 Sep 2021 00:00

وفاقی حکومت پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر تختی لگا رہی ہے، محمد زبیر

وفاقی حکومت پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر تختی لگا رہی ہے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خود کوئی منصوبہ بنا نہیں سکتی بلکہ وہ پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر تختی لگا رہی ہے، گرین لائن پروجیکٹ ہمارا منصوبہ ہے، پی ٹی آئی والوں کو شرم نہیں آتی، تین سالوں میں 40 بسیں لانے والے کام کی بجائے صرف واویلا کررہے ہیں، ن لیگ نے شہر قائد کو گرین لائن، لیاری ایکسپریس وے، کے فور، ایل این جی ٹرمینل سمیت تمام بڑے پروجیکٹ دیئے ہیں، توشہ خانہ سے گھر چلانے والے عمران خان ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین وزیراعظم ہے۔ مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زیبر نے کہا کہ کراچی میں روز لاشیں ملتی تھیں، یہ نون لیگ کا ہی کام ہے کہ کراچی میں امن قائم ہوا اور یہاں ہم نے بڑے بڑے منصوبے شروع کئے، کراچی واحد شہر تھا جہاں ہماری حکومت نے وفاقی فنڈز سے بجلی و ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل کئے، ہم کراچی گرین لائن بس پر 80 فیصد کام مکمل کرچکے تھے، وفاقی حکومت نے 3 سال میں صرف 40 بسیں منگوائی ہیں، وفاقی حکومت پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر اپنی تختی لگا رہی ہے، کے سی آر سی پیک میں شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے شروع کردہ منصوبوں سے کیوں کراچی کی عوام کر محروم رکھا گیا، عوام سوال کرے شرم نہیں آتی تین سالوں میں چالیس بسیں لائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واحد شہر تھا جہاں ہماری حکومت نے وفاقی فنڈز سے بجلی و ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل کیے،کراچی کو ن لیگ نے این ایف سی کے علاوہ بھی حصہ دیا، پورٹ قاسم میں بجلی کے 2 منصوبے ن لیگ نے مکمل کئے، ملک میں 2 ایل این جی ٹرمینلز کام کررہے ہیں، ایل این جی کے 2 ٹرمینلز ہم نے لگائے، ہمیں زبردستی ہٹایا نہ جاتا تو کراچی کیلئے بہت زیادہ بسیں آتیں، حکومت نواز شریف کا شکریہ ادا کرے جنہوں نے یہ منصوبہ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال ہوگیا عمران خان نے کراچی کے لئے گیارہ سو ارب روپے کا اعلان کیا تھا تاحال ان گیارہ سو ارب کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ کے سی آر سی پیک میں شامل تھا، عمران خان کے سی آر منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے آرہے ہیں جبکہ شیخ رشید اس منصوبے کا افتتاح بھی کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 955896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش