QR CodeQR Code

2023ء میں پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے، شہباز شریف

27 Sep 2021 01:27

راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی معمولی بات نہیں، تحریک انصاف کو کنٹونمنٹ انتخابات میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے، کنٹونمنٹ بورڈز کے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے، الیکشن کمیشن کو آئندہ بھی شفاف الیکشن کرانا ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2023ء میں پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔ راولپنڈی میں (ن) لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی معمولی بات نہیں، تحریک انصاف کو کنٹونمنٹ انتخابات میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے، کنٹونمنٹ بورڈز کے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے، الیکشن کمیشن کو آئندہ بھی شفاف الیکشن کرانا ہوں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہاتھوں سوا 3 سال میں ملک تباہ ہونے پر آگیا ہے۔

سلیکٹڈ وزیراعظم نے پاکستان کو معاشی طور پر برباد کر دیا ہے، انہوں نے قرضے لے کر پاکستان کو بدحال کر دیا ہے، آٹا، دال اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، آج غریب آدمی کو دوائی نہیں مل رہی، بجلی کے بل غریب عوام پر بجلی بن کر حملہ کر رہے ہیں، قوم کا تیل نکالے والا سلیکٹڈ کہتا ہے آپ نے گھبرانا نہیں، یہ کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں اور لاکھوں گھر دیں گے، لیکن انہوں نے روزگار چھین لئے، آج سوا تین سال بعد لوگوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں، 2023ء میں پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 955898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955898/2023ء-میں-پی-ٹی-آئی-کو-ہمیشہ-کیلئے-دفن-کر-دینگے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org