QR CodeQR Code

جنرل اسمبلی سے خطاب، عمران خان نے دنیا کے سارے سربراہان کو پیچھے چھوڑ دیا

27 Sep 2021 01:33

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب پیچ پر اپ لوڈ ہونیوالی وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کی تقریر کو مسلسل تیسری مرتبہ دیگر سربراہان مملکت کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھی جانیوالی تقریر کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب نے اجلاس میں شریک سربراہان مملکت کی تقاریر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے خطاب کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب پیچ پر اپ لوڈ ہونے والی وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کی تقریر کو مسلسل تیسری مرتبہ دیگر سربراہان مملکت کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریر کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والی عمران خان کی تقریر کو اب تک 4 لاکھ 15 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ہیں، جن کی تقریر کو اب تک صرف 2 لاکھ 22 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔ تیسرے نمبر پر امریکی صدر جو بائیڈن ہیں، جن کی تقریر کو اب تک 78 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی جنرل اسمبلی میں کی گئی وزیراعظم کی تقریر کو 3 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 955899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955899/جنرل-اسمبلی-سے-خطاب-عمران-خان-نے-دنیا-کے-سارے-سربراہان-کو-پیچھے-چھوڑ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org