0
Monday 27 Sep 2021 01:55

ملک بھر میں کورونا وباسے مزید 42 افراد انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وباسے مزید 42 افراد انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 42 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1780 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 42افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔  جب کہ مثبت کیسز کی شرح3.98 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4199مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 955900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش