0
Monday 27 Sep 2021 02:14

سعودی عرب کے قومی دن پر لڑکی کو ہراساں کرنے پر نوجوان گرفتار

سعودی عرب کے قومی دن پر لڑکی کو ہراساں کرنے پر نوجوان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے قومی دن پر پبلک پارک میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ سعودی عرب میں قومی دن کے تقریبات کے دوران پبلک پارک میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر پولیس نے 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سعودی شہر طائف میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارک میں موجود لڑکی کو نوجوان نے ہاتھ لگایا اور بھاگ گیا، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نوجوان پولیس کی حراست میں ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات میں ملوث افراد کو 2 سال تک قید کی سزا اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے تاہم دوبارہ اسی جرم میں گرفتار ہونے پر قید کی سزا کا دائرہ کار 5 سال جب کہ جرمانہ 80 ہزار ڈالر تک عائد کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 955902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش