0
Monday 27 Sep 2021 09:18

خانیوال، توہین اہلبیتؑ پر مبنی ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج

خانیوال، توہین اہلبیتؑ پر مبنی ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ توہین اہلبیتؑ کرنے پر کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماء عمیر شیخ کو عبدالحکیم سے گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ عبدالحکیم میں شہری مختار حسین ولد عاشق حسین راجپوت کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم عمیر حسن ولد محمود الحسن شیخ نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں مقرر شانِ جناب زینب سلام اللہ علیہا میں گستاخی کرتا ہے، شیعہ مسلک کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرتا ہے، بازاری گالیاں بکتا ہے، مقرر نے امام خمینیؒ کی بھی توہین کی اور یزید زندہ باد کے نعرے لگوائے۔

درخواستگزار نے مزید کہا کہ مذکورہ ویڈیو کے باعث اہل تشیع کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ملزم عمیر نے ویڈیو شیئر کرکے شیرانگیزی کی، توہین اہلبیتؑ کی، شیعہ مکتب فکر کے شعار اور اکابرین کا تمسخر اُڑایا، جس سے ملزم توہینِ مذہب کا مرتکب ہوا ہے، اس فعل سے شیعہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ایف آئی آر میں ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے پہلے تو درخواست لینے سے لیت و لعل سے کام لیا، مگر بعدازاں اہل تشیع کے احتجاج پر پولیس تھانہ عبدالحکیم نے مقدمہ درج کرکے ملزم عمیر شیخ کو گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 955920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش