QR CodeQR Code

نکاح خواں کو تعلیم اور رجسٹریشن کا پابند کرنے کا فیصلہ

27 Sep 2021 12:26

سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ تمام نکاح خواں حضرات کی بی اے یا اس کے مساوی تعلیم مقرر کی جائے گی۔ نکاح خواں کو محکمہ بلدیات لائسنس جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لائسنس وفاق المدارس کی ڈگری کی بنیاد پر جاری ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ بلدیات نے نکاح خواں  حضرات کی تعلیم اور رجسٹریشن کروانے کا پابند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تمام نکاح خواں حضرات کو محکمہ بلدیات میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ تمام نکاح خواں حضرات کی بی اے یا اس کے مساوی تعلیم مقرر کی جائے گی۔ نکاح خواں کو محکمہ بلدیات لائسنس جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لائسنس وفاق المدارس کی ڈگری کی بنیاد پر جاری ہوگا۔ نکاح خواں کی وفاقی المدارس میں بھی رجسٹریشن ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 955961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955961/نکاح-خواں-کو-تعلیم-اور-رجسٹریشن-کا-پابند-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org