QR CodeQR Code

چہلم شہدائے کربلا، عرس داتا دربار، لاہور میں کل مقامی تعطیل ہوگی

27 Sep 2021 13:00

حکومت پنجاب محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے کل کی مقامی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کل ضلعی حکومت کے دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سے لاہور میں صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت امام حسینؑ کے چہلم اور صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر لاہور میں کل بروز منگل مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے کل کی مقامی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کل ضلعی حکومت کے دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تاہم وفاقی ادارے اور سول سیکرٹریٹ کھلے رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سے لاہور میں صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 955973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955973/چہلم-شہدائے-کربلا-عرس-داتا-دربار-لاہور-میں-کل-مقامی-تعطیل-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org