QR CodeQR Code

کراچی سے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار

27 Sep 2021 14:11

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد بارودی مواد سے دھماکے میں بھی ماہر ہیں، جبکہ دہشتگرد نسیم اللہ داعش کے ہلاک دہشتگرد حفیظ پندرانی اور صدیق کا داماد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگردوں نے افغانستان سے دہشتگردی ٹریننگ حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حساس ادارے کے ہمراہ ماڑی پور نیو ٹرک اسٹینڈ پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشتگردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اور عیسیٰ عرف حکیم لقمان شامل ہیں۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشہوانی نے بتایا کہ دہشتگردوں سے 2 پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں، دہشتگردوں نے افغانستان سے دہشتگردی ٹریننگ حاصل کی اور چھوٹے بڑے ہتھیار چلانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد بارودی مواد سے دھماکے میں بھی ماہر ہیں، جبکہ دہشتگرد نسیم اللہ داعش کے ہلاک دہشتگرد حفیظ پندرانی اور صدیق کا داماد ہے۔ مظہر مشہوانی نے مزید بتایا کہ نسیم اللہ نے دونوں دہشتگردوں کی بیٹیوں سے شادی کی تھی، ہلاک دہشتگردوں کی بیٹیاں اسلحہ و بارود نقل و حرکت میں مدد کرتی تھی۔


خبر کا کوڈ: 955980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955980/کراچی-سے-کالعدم-داعش-تعلق-رکھنے-والے-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org