0
Monday 27 Sep 2021 14:17

کراچی، دہشتگردی میں مالی مدد کرنے والا ملزم بری

کراچی، دہشتگردی میں مالی مدد کرنے والا ملزم بری
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ میں دہشتگردی میں مبینہ طور پر مالی مدد کرنے والے ملزم کی اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم کو بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دہشتگردی میں مبینہ مالی مدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے 15 سالہ مجموعی سزا کے خلاف ملزم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد عذیر کو بری کر دیا۔ مذکورہ ملزم کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزا سنائی تھی، ملزم کے خلاف محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی دیا تھا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق ملزم دہشتگردوں کی مالی معاونت میں ملوث رہا۔
خبر کا کوڈ : 955981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش