0
Monday 27 Sep 2021 15:58

کوئٹہ سے پشاور جانیوالی مسافر بس کو مسلح افراد نے اغواء کرلیا

کوئٹہ سے پشاور جانیوالی مسافر بس کو مسلح افراد نے اغواء کرلیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو مسلح افراد نے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل سے اغواء کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے معروف تفریحی مقام سلیازہ میں نامعلوم افراد نے مسافروں سے بھری بس اغواء کرلی، اور نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے، مسلح افراد مسافروں کے سامان سمیت بس بھی لے گئے۔ لیویز کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے براستہ ژوب خیبر پختونخوا جارہی تھی، بس سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل پر رکی، جہاں مسافر کھانا کھا رہے تھے، کہ مسلح افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور مسافروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور لیویز کی بھاری نفری سلیازہ پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں مغربی بائی پاس جبل نور، ژوب میں اور لورالائی اور میختر کے مقامات پر سڑکیں بند ہیں جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 955999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش