0
Monday 27 Sep 2021 16:04

مالاکنڈ میں ٹی ٹی پی کا اہم اور مطلوب کمانڈر گرفتار

مالاکنڈ میں ٹی ٹی پی کا اہم اور مطلوب کمانڈر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے اہم مطلوب دہشتگرد احسان اللہ عرف طلحہٰ کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے اشتہاری مجرم احسان اللہ عرف طلحہٰ ساکن ضلع بونیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ، ایمونیشن، ہینڈ گرینیڈ اور 30 بور پستول برآمد ہوا۔ صوبائی حکومت نے ملزم کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد مختلف دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم نے 2009ء میں تخریب کاری کے لیے ضلع بونیر میں چوک بازار سواڑئی اور ڈھیرئی پل پر بم نصب کرکے بلاسٹ کئے تھے۔ گرفتار دہشت گرد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی گئی ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 956000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش