QR CodeQR Code

سی سی پی او لاہور سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملاقات

سکیورٹی خدشات پر واک روک دیں، سی سی پی او، ایسا ممکن نہیں، علامہ اسدی

27 Sep 2021 20:54

سی سی پی او لاہور سے ملاقات میں علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ عزادار مشی اپنی عقیدت سے کرتے ہیں، انہیں روکنا ہمارے اختیار میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربعین واک سنت زیبنیہ ہے، جس کیلئے عزادار ہر سال نکلتے ہیں۔ انہوں نے سی سی پی او کو یقین دلایا کہ مشی واک کے شرکاء کے باعث ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی ملاقات، چہلم کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی، مشی کے جلوسوں اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کر رہے تھے۔ وفد میں خرم نقوی، سید حسین، آغا شاہ حسین قزلباش، خواجہ میثم حسین سمیت دیگر شامل تھے۔ سی سی پی او لاہور نے اپیل کی کہ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر مشی واک سے اجتناب کیا جائے۔ جس پر علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ عزادار مشی اپنی عقیدت سے کرتے ہیں، انہیں روکنا ہمارے اختیار میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربعین واک سنت زیبنیہ ہے، جس کیلئے عزادار ہر سال نکلتے ہیں۔ انہوں نے سی سی پی او کو یقین دلایا کہ مشی واک کے شرکاء کے باعث ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔ سی سی پی او نے کہا کہ چہلم کے مرکزی جلوس کے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، تین ہزار سے زائد نفری تعینات ہوگی جبکہ عزاداروں کو جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے بانیان جلوس سے درخواست کی کہ پولیس کیساتھ تعاون کریں، ان شاء اللہ عاشورا کے جلوس کی طرح چہلم کے جلوس کو بھی پرامن طریقے سے منزل مقصود تک پہنچانے میں لاہور پولیس اپنا کردار ادا کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 956003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956003/سکیورٹی-خدشات-پر-واک-روک-دیں-سی-پی-او-ایسا-ممکن-نہیں-علامہ-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org