QR CodeQR Code

ڈی سی لاہور کا کنٹرول روم کا دورہ، چہلم کے جلوس کی مانیٹرنگ

27 Sep 2021 20:45

ڈی سی لاہور محمد عمر شیر چٹھہ عرس حضرت داتا گنج بخشؒ اور چہلم حضرت امام حسینؑ کی سکیورٹی کے حوالے سے سرگرم ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ 174 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے عرس حضرت داتا گنج بخشؒ اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے مرکزی جلوس کے روٹ کی مانیٹرنگ کی جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے عرس حضرت داتا گنج بخش اور چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے روٹ کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ ڈی سی عمر شیر چٹھہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیہ اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد کے ہمراہ مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور محمد عمر شیر چٹھہ عرس حضرت داتا گنج بخشؒ اور چہلم حضرت امام حسینؑ کی سکیورٹی کے حوالے سے سرگرم ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ 174 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے عرس حضرت داتا گنج بخشؒ اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے مرکزی جلوس کے روٹ کی مانیٹرنگ کی جاری ہے۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ لیسکو، ریسکیو، ایم سی ایل، واسا اور دیگر تمام محکموں کے افسران و عملہ مرکزی کنٹرول روم میں موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 956005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956005/ڈی-سی-لاہور-کا-کنٹرول-روم-دورہ-چہلم-کے-جلوس-کی-مانیٹرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org