0
Monday 27 Sep 2021 17:41

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں سرکلر ریلوے انفراسٹرکچر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سرکلر ریلوے روٹ پر الیکٹرک ٹرین چلائی جائے گی، منصوبےکی تکمیل پر ابتدائی طور پر 4 لاکھ 75 ہزار مسافر سفر کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان ایک روز دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں انھوں کینٹ اسیٹشن پر جدید سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھا، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں بجلی سے چلنے والی ٹرینیں شامل کی جائیں گی، 20 ارب روپے کی لاگت سے کے سی آر روٹ کا انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا، 43 کلومیٹر طویل سرکلر ٹرین منصوبے پر تین مرحلوں میں کام ہوگا جبکہ ایک کلومیٹر زیر زمین 22 کلومیٹر ایلی ویٹیڈ اور 21 کلومیٹر گراؤنڈ ٹریک ہوگا۔

کراچی سرکلر ریلوے روٹ پر الیکٹرک ٹرین چلائی جائے گی، جدید الیکٹرک ٹرین کے ساتھ کے سی آر روٹ پر 30 اسٹیشن ہوں گے، پہلے مرحلے میں 25 الیکٹرک ٹرین چلائی جائیں گی اور ہر ٹرین میں 814 مسافر سفر کرسکیں گے۔ الیکٹرک ٹرینوں کے لئے کے سی آر روٹ پر پاور اسٹیشن بنایا جائے گا، سرکلر ریلوے منصوبے کا بنیادی انفراسٹرکچر دو سال میں مکمل ہوگا، منصوبے کی تکمیل پر ابتدائی طور پر 4 لاکھ 75 ہزار مسافر سفر کرسکیں گے، تخمینے کے مطابق مسافروں کی تعداد میں سالانہ 2 سے 3 فیصد اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 956020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش