0
Monday 27 Sep 2021 19:03

دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ زرمبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے، ڈاکٹر عارف علوی

دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ زرمبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو سیاحوں کی جنت بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ سیاحت کا شعبہ کاروبار کے فروغ، عوام کی خوشحالی اور ملکی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ماضی میں سیاحت جیسے انتہائی اہم شعبے پر توجہ نہیں دی گئی۔ موجودہ حکومت نے جامع اقدامات، پالیسی، وفاق اور صوبوں کے درمیان موثر اشتراک کار اور نجی شعبہ کی بامعنی شراکت داری کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت اور قیام و طعام کے شعبہ میں مراعات کے حوالہ سے رواں مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں کئے گئے اقدامات بھی قابلِ تعریف ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ قدرت نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں کو پرکشش قدرتی مناظر سے نوازا ہے۔ پاکستان سیاحوں کو قدرتی مناظر کے ساتھ ساتھ قدیم تہذیب، متنوع ثقافت، عوام اور لذیز کھانوں سے مستفید ہونے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کی پائیدار ترقی کے حوالے سے کوئی دو رائے نہیں۔ دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ زر مبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کامیاب سیاحتی مقام بننے کی اہلیت والے علاقے معاشی ترقی کے علاوہ دیگر فوائد بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 956023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش