0
Monday 27 Sep 2021 22:19

کشمیری صحافیوں کو سچ بولنے کے پاداش میں سزا دی جارہی ہے، محبوبہ مفتی

کشمیری صحافیوں کو سچ بولنے کے پاداش میں سزا دی جارہی ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ایک طرف نارملسی کے بیانیے کو پیش کرنے کے لئے یہاں لچکدار صحافیوں کو باہر سے لایا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف مقامی صحافیوں کو سچ بولنے کے پاداش میں سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جموں و کشمیر میں میڈیا کو مسلسل ستائے جانے کے بارے میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کی جانکاری پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی ہے۔ ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں نے جموں و کشمیر میں میڈیا کو مسلسل ستائے جانے کے بارے میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو ایک مکتوب روانہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف لچکدار صحافیوں کو یہاں لا کر ان سے نارمسلی کے بیانیے کو پیش کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف مقامی صحافیوں، جو انتہائی دباؤ میں کام کرتے ہیں، کو اقتدار کے سامنے سچ بولنے کے پاداش میں سزا دی جا رہی ہے۔ قبل ازیں پی ڈی پی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے پریس کونسل آف انڈیا اور ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں کشمیر میں صحافیوں کی منظم ایذا رسانی کے معاملے کو اٹھایا گیا ہے۔ ٹویٹر ہینڈل پر انگریزی زبان میں تحریر مذکورہ مکتوب کے متن کو بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 956032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش