0
Monday 27 Sep 2021 22:18

بھارت میں کسانوں کا احتجاج عروج پر، لال قلعے کے گرد نقل و حرکت معطل

بھارت میں کسانوں کا احتجاج عروج پر، لال قلعے کے گرد نقل و حرکت معطل
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کسانوں کے ملک بند احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں آج سخت حفاظتی نگرانی کی گئی۔ لال قلعہ اور پارلیمنٹ کی طرف جانے والے کئی راستوں پر عام گاڑیوں کی آمدورفت پر احتیاطی اقدام کے طور پر آج صبح سے ہی عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی تھی، جس کی وجہ سے لال قلعہ اور انڈیا گیٹ کے اطراف سے گزرنے والے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کے لال قلعے کے نزدیک سے اکثر گزرنے والے ماڈل ٹاؤن کے رہائشی اشوک کمار اور دلیپ سنگھ سمیت کئی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ سڑک کی ناکہ بندی کے بارے میں پہلے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

ٹریفک پولیس کو اس بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دینا چاہیئے تھا۔ وہیں نئی دہلی کے علاوہ بیرونی دہلی، مشرقی اور شمال مشرقی اضلاع میں بھی اضافی پولیس فورس کی تعیناتی کے ساتھ ٹریفک کی خصوصی نگرانی کی جا رہی تھی۔ کسانوں کے احتجاجی مقامات ٹکری اور غازی پور بارڈر سمیت ہریانہ اور اترپردیش سے دہلی میں داخلے کے تمام راستوں پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ دہلی پولیس کے علاوہ سیکورٹی کے لئے مرکزی نیم فوجی دستوں کے اہلکار تعینات کیئ گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 956033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش