QR CodeQR Code

کسانوں کو پورے ملک کی حمایت حاصل ہے، پرینکا گاندھی

27 Sep 2021 22:19

کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کھیت کسان کا، محنت کسان کی، فصل کسان کی لیکن بی جے پی حکومت ان پر اپنے کھرب پتی دوستوں کا قبضہ کرانے پر آمادہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسان تنظیمی کے مشترکہ محاذ کی جانب سے اعلان کئے گئے ’بھارت بند‘ کی اچھی خاصی تشہیر ہورہی ہے۔ انڈین کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دعوٰی کیا کہ کاروباریوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے نافذ کئے گئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کو پورے ملک کی حمایت حاصل ہے۔ پرینکا گاندھی نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کھیت کسان کا، محنت کسان کی، فصل کسان کی لیکن بی جے پی حکومت ان پر اپنے کھرب پتی دوستوں کا قبضہ کرانے پر آمادہ ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پورا بھارت کسانوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ان کالے قانون کو واپس لینا چاہیئے۔ قابل ذکر ہے کہ متحدہ کسان مورچہ نے زرعی قوانین کی مخالفت میں آج بھارت بند کی اپیل کی ہے۔

اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے سربراہ اشوک دھولے نے کسانوں کے ’بھارت بند‘ کو کامیاب قرار دیا ہے اور میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ بھارت بند کو گزشتہ کئی سالوں میں اتنی حمایت کبھی نہیں ملی تھی۔ 25 سے زیادہ ریاستوں میں بند کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسان مخالف قانون واپس نہیں لئے جاتے اور ایم ایس پی کی گارنٹی دینے والا مرکزی قانون نہ ہو، ہم تب تک جدوجہد کرنے کے لئے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 956034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956034/کسانوں-کو-پورے-ملک-کی-حمایت-حاصل-ہے-پرینکا-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org