QR CodeQR Code

کوئٹہ، اربعین شہدائے کربلاء کے جلوس کے انتظامات مکمل

27 Sep 2021 23:23

جلوسوں کی نگرانی کیلئے کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی کی 2800 سے زائد اہلکار تعئینات ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے کوئٹہ میں صبح ساڑھے آٹھ بجے شہداء چوک علمدار روڈ اور 9 بجے صبح ہزارہ ٹاون سے الگ الگ جلوس برآمد ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق شہداء چوک علمدار روڈ سے برآمد ہونے والا جلوس عصر کے وقت مری آباد میں بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا، جبکہ ہزارہ ٹاون سے نکلنے والا جلوس مغربین کے وقت ہزارہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں جلوسوں کی سکیورٹی پر پولیس کے 2000، ایف سی کے 840 اور 3 کیو آر ایف نفری تعینات ہونگی۔ جلوس کی سکیورٹی کے پیش نظر جلوس کے راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے 60 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی نفری بھی اسٹینڈ بائی ہوگی۔ جلوس کے پیش نظر کوئٹہ شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور گشت کو سخت کر دیا گیا ہے۔ جلوس کی سکیورٹی پر تعینات عملے، میڈیا پرسن اور رضاکاروں کو خصوصی سکیورٹی پاسز جاری کئے جا چکے ہیں، جبکہ جلوس کے روٹس کے اطراف میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ علاوہ ازیں موبائل سروس صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہی گی۔


خبر کا کوڈ: 956067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956067/کوئٹہ-اربعین-شہدائے-کربلاء-کے-جلوس-انتظامات-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org