0
Monday 27 Sep 2021 23:53

چہلم حضرت امام حسین (ع) کے موقع پر کراچی بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

چہلم حضرت امام حسین (ع) کے موقع پر کراچی بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسین (ع) کے موقع پر شہر بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ایم اے جناح روڈ کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینر کھڑے کر دیئے گئے، جلوس کی گزرگاہ پر واقع عمارتوں پر پولیس کے نشانے باز متعین ہوں گے جبکہ شہر بھر کی فضائی نگرانی شروع ہوگئی، جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس بند ہوگی جبکہ مارکیٹوں اور دکانوں کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک کرنے کے بعد سیل کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین (ع) کے موقع پر ممکنہ دہشتگردی کے خدشے کے باعث شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کرکے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ چہلم کے جلوس سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس برپا ہوگی، جس کے بعد نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوگا۔ جلوس ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، جامع کلاتھ، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوسوں سے قبل صبح سے ہی ایم اے جناح روڈ پر واقع بلند عمارتوں پر پولیس کے نشانے باز متعین کئے جائیں گے۔ مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے 7 ہزار سے زائد رینجرز اور پولیس اہلکار متعین کئے جائیں گے، ان میں خواتین اہلکار بھی شامل ہوں گی۔ جلوس کی آمد سے قبل دوبار جلوس کی گزرگاہ کی سوئپنگ کی جائے گی، جلوس کی گزرگاہ پر واقع مارکیٹوں اور دکانوں کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک کرنے کے بعد سیل کر دیا جائے گا، 3 ہزار سے زائد کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی، مرکزی کنٹرول روم نشتر پارک میں بنایا گیا ہے، جلوس کی گزرگاہ کے اطراف میں صبح سے ہی موبائل فون سروس بند رہے گی، جلوس کی گزرگاہ کو ڈبل سیل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 956075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش