QR CodeQR Code

طالبان نے داڑھی مونڈھوانے پر پابندی لگا دی

28 Sep 2021 00:11

اس حوالے سے ڈائریکٹر اطلاعات اور ثقافت حافظ رشید ہلمند نے میڈیا کو بتایا کہ داڑھی مونڈھوانے پر پابندی کا فیصلہ مذہبی پولیس اور صوبے کے تمام حجاموں کیساتھ ہونیوالی ایک میٹنگ میں متفقہ طور کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان کی جانب سے صوبہ ہلمند میں حجاموں کو بھیجے گئے نوٹس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی بھی گاہک کی داڑھی نہ مونڈھی جائے، بصورت دیگر دکاندار ذمہ دار ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے صوبہ ہلمند میں داڑھی ترشوانے یا مونڈھوانے پر پابندی عائد کر دی، اس حکم پر عمل درآمد کے لیے صوبے بھر کے تمام حجاموں کو نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر اطلاعات اور ثقافت حافظ رشید ہلمند نے میڈیا کو بتایا کہ داڑھی مونڈھوانے پر پابندی کا فیصلہ مذہبی پولیس اور صوبے کے تمام حجاموں کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ میں متفقہ طور کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر انفارمیشن اور کلچر حافظ رشید ہلمند نے مزید کہا کہ داڑھی مونڈھوانا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اب اس خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ادھر برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی‘‘ کی ایک رپورٹ میں بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ داڑھی مونڈھوانے پر پابندی سے متعلق کابل میں بھی کئی حجاموں کو تنبیہ کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہرات کا کنٹرول حاصل کرتے ہی طالبان کی مقامی قیادت نے صوبے بھر میں داڑھی مونڈھوانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 956079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956079/طالبان-نے-داڑھی-مونڈھوانے-پر-پابندی-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org