0
Tuesday 28 Sep 2021 00:15

فرانسیسی صدر کو ایک شخص نے انڈا دے مارا، ویڈیو وائرل

فرانسیسی صدر کو ایک شخص نے انڈا دے مارا، ویڈیو وائرل
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو تجارتی مرکز کے دورے کے دوران ایک شخص نے انڈا دے مارا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون لیون کے ایک تجارتی مرکز کے دورے پر تھے۔ اس دوران ایک شخص نے صدر کو انڈا دے مارا جو ان کی گردن پر لگا اور اچھل کر دوسری جانب گر گیا۔ حیرت انگیز طور پر انڈا صدر ایمانوئیل میکرون کو لگنے کے باوجود ٹوٹا نہیں۔ صدر کی سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں نے انڈا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی فرانسیسی صدر کو ایک شخص نے تھپٹر بھی دے مارا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 956080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش