QR CodeQR Code

کسانوں کے "بھارت بند" کے دوران 3 کسانوں کی موت ہوگئی، کسان تنظیم

28 Sep 2021 18:48

بھارت کی مودی حکومت کے تین زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے متحدہ کسان مورچہ کی قیادت میں ملک بھر کی 40 سے زائد کسان تنظیموں نے کل "بھارت بند" کی کال دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں "بھارت بند" کے دوران کل دن میں تین کسانوں کی موت ہوئی ہے۔ متحدہ کسان مورچہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت بند" کے دوران تین کسانوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والے کسانوں کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ دہلی و ہریانہ کے سنگھو بارڈر پر ایک کسان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کسان کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوگی۔

خیال رہے کہ بھارت کی مودی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متحدہ کسان مورچہ کی قیادت میں ملک بھر کی 40 سے زائد کسان تنظیموں نے کل "بھارت بند" کی کال دی تھی۔ کسانوں کے بھارت بند کو کئی سیاسی پارٹیوں بشمول کانگریس، عام آدمی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، سماج وادی پارٹی، وائی ایس آر کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت حاصل رہی۔


خبر کا کوڈ: 956110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956110/کسانوں-کے-بھارت-بند-دوران-3-کی-موت-ہوگئی-کسان-تنظیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org