0
Tuesday 28 Sep 2021 10:49

دہشتگردی کے الزام میں 8 بار سزائے موت کا ملزم سپریم کورٹ سے با عزت بری

دہشتگردی کے الزام میں 8 بار سزائے موت کا ملزم سپریم کورٹ سے با عزت بری
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے دہشتگردی کے الزام میں ہائی کورٹ سے سزا پانے والے ملزم کو باعزت طور پر بری کر دیا۔ ملزم زبیر احمد کو 2014ء میں انسداد دہشت گردی عدالت قلات ڈویژن خضدار نے 8 بار سزائے موت سنائی تھی ملزم نے اس کے خلاف ہائی کورٹ بلوچستان میں اپیل دائر کی جس پر ہائی کورٹ بلوچستان نے دائر کردہ اپیل خارج کرتے ہوئے آٹھ بار پھانسی کی سزا برقرار رکھی۔ اس کے خلاف ملزم نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کی تھی اور گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملزم زبیر احمد کو باعزت طور پر بری کر دیا۔ ملزم کے کیس کی پیروی سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ میر نصیر احمد بنگلزئی کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 956113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش