0
Tuesday 28 Sep 2021 12:23

امریکا میں گزشتہ سال قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آئی

امریکا میں گزشتہ سال قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آئی
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں 2019ء کے مقابلے میں گزشتہ سال  قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2019ء کے مقابلے  2020ء میں قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ ایف بی آئی کے مطابق امریکا میں گزشتہ سال 21 ہزار 500  قتل ہوئے۔ ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال قتل کے واقعات کی تعداد میں جون سے تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ جنوبی ریاست لوزیانا میں قتل کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ایف بی آئی کی کرائم رپورٹ کے مطابق 2020ء میں77 فیصد قتل پستول  سے کیے گئے جو کہ 2019ء میں 74 فیصد تھے۔ ماہرین نے پچھلے سال قتل کی تعداد میں اضافے کی کوئی واضح وضاحت فراہم نہیں کی ہے لیکن انہوں نے کووڈ کے عدم استحکام کے اثرات اور اسلحے کی فروخت میں اضافے کی طرف اشارہ کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 956126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش