0
Tuesday 28 Sep 2021 15:31

روپے کی قدر میں مزید تنزلی، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپے کی قدر میں مزید تنزلی، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی پالیسیوں کے باوجود کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کی قدر ملکی تاریخ کی نئی کم ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔ منگل کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے اضافہ دیکھا گیا اور ایک امریکی ڈالر 170 روپے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک وقت میں قیمت خرید 171 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 172 روپے 20 پیسے بھی دیکھی گئی ہے۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی اشیاء مزید مہنگی ہو جائیں گی، جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسٹیٹ بینک درآمد شدہ گاڑیوں کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کیے جانے والے قرضوں پر پابندی عائد کرچکا ہے۔ گاڑیوں پر قرضے کی زیادہ سے زیادہ مدت کو سات سال سے پانچ سال کر دیا گیا ہے اور گاڑی کے لیے دیے جانے والے قرضے کے لیے ڈاؤن پیمنٹ 15 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 956146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش