QR CodeQR Code

لاہور میں تاریخی اربعین واک، ہزاروں عزادار سڑکوں پر آگئے، لبیک یاحسینؑ کی صدائیں

28 Sep 2021 20:48

اربعین واک میں بہت سے عزادار ننگے پاوں یہ سفر کرتے ہیں، تاکہ پاک بیبیوں کی تکلیف کو محسوس کرسکیں۔ عزاداروں کیلئے جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگائی جاتی ہیں۔ وقفے وقفے سے فضا لبیک یاحسینؑ کی صداوں سے گونجتی رہتی ہے۔ شہدائے کربلا کے چہلم پر اربعین مارچ عراق میں نجف سے کربلا تک کیا جاتا ہے۔ جو عزادار کربلا نہیں جا سکتے، وہ یہیں پر اس روایت کو زندہ رکھ کر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لاہور میں تاریخی اربعین مارچ کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے پیدل قافلے کربلا گامے شاہ پہنچے، جن میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار شامل تھے۔ بچے، بوڑھے، خواتین ہر عمر کے افراد نے اربعین واک میں شرکت کرکے شہدائے کربلا کو پرسہ دیا۔ امام عالی مقامؑ اور شہدائے کربلا کے چہلم پر عزادار سنت زینیہ کو زندہ رکھتے ہوئے اربعین واک کرتے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں سے بارہ سے زائد روٹس سے پیدل قافلے کربلا گامے شاہ پہنچے۔ ان قافلوں میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین، معذوروں سمیت ہر عمر کے افراد شامل ہوتے ہیں۔

اربعین واک میں بہت سے عزادار ننگے پاوں یہ سفر کرتے ہیں، تاکہ پاک بیبیوں کی تکلیف کو محسوس کرسکیں۔ عزاداروں کیلئے جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگائی جاتی ہیں۔ وقفے وقفے سے فضا لبیک یاحسینؑ کی صداوں سے گونجتی رہتی ہے۔ شہدائے کربلا کے چہلم پر اربعین مارچ عراق میں نجف سے کربلا تک کیا جاتا ہے۔ جو عزادار کربلا نہیں جا سکتے، وہ یہیں پر اس روایت کو زندہ رکھ کر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس بار پنجاب حکومت کی جانب سے اربعین واک پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے باوجود عزادار لاکھوں کی تعداد میں نکلے اور شہدائے کربلا سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 956196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956196/لاہور-میں-تاریخی-اربعین-واک-ہزاروں-عزادار-سڑکوں-پر-ا-گئے-لبیک-یاحسین-کی-صدائیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org