0
Tuesday 28 Sep 2021 21:57

کانگریس نہیں بچے گی تو ملک نہیں بچے گا، کنہیا کمار

کانگریس نہیں بچے گی تو ملک نہیں بچے گا، کنہیا کمار
اسلام ٹائمز۔ راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد آج کنہیا کمار اور جگنیش میوانی نے کانگریس کو مضبوط کرنے اور ملک مخالف طاقتوں سے لڑنے کا عزم ظاہر کیا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران کنہیا کمار نے کانگریس کی رکنیت اختیار کی اور اس کے بعد میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے لاکھوں کروڑوں نوجوانوں کو یہ سمجھ میں آگیا ہے کہ اگر کانگریس نہیں بچی تو ملک نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کانگریس میں اس لئے شامل ہوئے ہیں کیونکہ کانگریس گاندھی کی وراثت کو لے کر آگے چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں کانگریس میں اس لئے شامل ہو رہا ہوں کیونکہ مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں کچھ لوگ صرف لوگ نہیں ہیں بلکہ ایک سوچ ہیں۔

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا کہ کچھ شخصیتیں ایسی ہیں جو ملک کے اقتدار پر نہ صرف قابض ہوئے ہیں، بلکہ فکر کی روایت، ثقافت، اقدار، تاریخ، مستقبل کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک 1945ء سے پہلے کی حالت میں چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس وہ پارٹی ہے جو گاندھی، نہرو، بھگت سنگھ، مولانا آزاد کے نظریات کو آگے لے کر چلتی ہے، یہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کانگریس کا انتخاب کیا کیونکہ یہ ملک کی سب سے جمہوری پارٹی ہے۔

کنہیا کمار نے اپنے خطاب کے دوران آر ایس ایس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اس کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ کیسی فیملی ہے جو گھر و خاندان کو ہی چھوڑ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گھر و خاندان کے ساتھ رہ کر ہی جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نظریاتی جدوجہد کی قیادت کانگریس ہی کر سکتی ہے۔ کنہیا کمار نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کا مستقبل خراب کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کمزور ہوتا ہے تو اقتدار تاناشاہ ہو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 956205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش