QR CodeQR Code

ایف سی بلوچستان کی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار جانبحق

28 Sep 2021 22:33

آئی ایس پی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے ایرانی علاقے چوکب سے ایف سی کی چوکی پر حملہ کیا گیا ہے، جس سے ایک ایف سی اہلکار جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں نے ایرانی حدود سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چوکی پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جانبحق ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نامعلوم افراد نے ایرانی علاقے چوکب سے ایف سی کی چوکی پر حملہ کیا گیا ہے، جس سے ایک ایف سی اہلکار جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔ چوکی پر حملہ چھوٹے ہتھیاروں سے کیا گیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے اہلکار کا نام مقبول شاہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے حوالے سے ایرانی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 956216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956216/ایف-سی-بلوچستان-کی-چوکی-پر-دہشتگردوں-فائرنگ-ایک-اہلکار-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org