QR CodeQR Code

اسپیکر بلوچستان کیجانب سے ناراض ارکان کا اجلاس طلب

28 Sep 2021 23:14

اجلاس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے علاوہ ناراض صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی شرکت کرینگے اور وزارتوں سے مستعفی ہونے پر بھی غور کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات ابھی تک برقرار ہیں۔ ناراض اراکین نے ایک مرتبہ پھر جام کمال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے اور مائنس جام کمال کے بغیر مذاکرات سے بھی انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس 3 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کریں گے۔ اجلاس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے علاوہ ناراض صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ناراض اراکین وزارتوں سے مستعفی ہونے پر بھی غور کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 956224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956224/اسپیکر-بلوچستان-کیجانب-سے-ناراض-ارکان-کا-اجلاس-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org